’’مال روڈ حملے کے تانے بانے بھی انڈیا سے ملنے لگے ‘‘کالعدم جماعت الاحرار کی ویب سائٹ کے آئی پی ایڈریس کا سراغ مل گیا ، بھارتی شہر چنائی سے آپریٹ ہوتی ہے

’’مال روڈ حملے کے تانے بانے بھی انڈیا سے ملنے لگے ‘‘کالعدم جماعت الاحرار ...
’’مال روڈ حملے کے تانے بانے بھی انڈیا سے ملنے لگے ‘‘کالعدم جماعت الاحرار کی ویب سائٹ کے آئی پی ایڈریس کا سراغ مل گیا ، بھارتی شہر چنائی سے آپریٹ ہوتی ہے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کالعدم جماعت  الاحرار کی ویب سائٹ کا پتہ لگا لیا ،سانحہ لاہورکے تانے بانے بھی انڈیا سے ملنے لگے ،واضح ثبوت منظر عام پر آ گیا ۔

نجی ٹی وی چینل ’’ابتک نیوز‘‘ کے مطابق چند روز قبل مال روڈ پر خودکش حملے کی ذمہ داری قبول کرنے والی کالعدم دہشت گرد تنظیم  جماعت الاحرار کی ویب سائٹ کا پتہ لگا لیا ہے ، دہشت گرد تنظیم، جماعت الاحرار کی ویب سائٹ کا آئی پی ایڈریس بھارت کے شہر چنائی کا نکلا  اور وہیں سے دہشت گرد تنظیم کی وہب سائٹ کو  آپریٹ کیا جاتا  ہے ، اس لحاظ سے پاکستان میں دہشت گردی میں بھارت کے ملوث ہونے کا ایک اور ثبوت منظر عام پر آ گیا ہے ۔دوسری طرف  وزارت داخلہ نے بھارتی ہائی کمشنر کو اس کے ثبوت فراہم کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔

شادی کے سیزن میں اس چیز سے بال دھونے سے ان میں ایسی چمک آئے گی کہ سب آپ کی تعریف کرنے پر مجبور ہوجائیں گے

ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گرد تنظیم، جماعت  الاحرار کی ویب سائٹ کا آئی پی  ایڈریس بھارت کے شہر چنائی کا ہے اور مذکورہ ویب سائٹ کو  آپریٹ بھی وہیں سے کیا جاتا ہے ۔ یاد رہےپاکستان میں دہشت گردی کی متعدد گھناونی کارروائیوں جن میں مال روڈ پر پنجاب اسمبلی کے سامنے ہونے والا حالیہ خود کش دھماکہ بھی شامل ہے کی ذمہ داری  کالعدم جماعت الاحرار نے قبول کی تھی۔

مزید :

لاہور -