تیسرا ون ڈے: زمبابوے نے افغانستان کو 3رنز سے شکست دیدی

تیسرا ون ڈے: زمبابوے نے افغانستان کو 3رنز سے شکست دیدی
تیسرا ون ڈے: زمبابوے نے افغانستان کو 3رنز سے شکست دیدی

  

ہرارے (ڈیلی پاکستان آن لائن)  تیسرے ون ڈے میچ میں زمبابوے نے افغانستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3رنز سے شکست دے دی ہے ،زمبابوے کی جانب سے چاتارا ،ویلیئمز اور پوفونے3,3 وکٹیں حاصل کیں۔

شادی کے سیزن میں اس چیز سے بال دھونے سے ان میں ایسی چمک آئے گی کہ سب آپ کی تعریف کرنے پر مجبور ہوجائیں گے

تفصیلات کے مطابق ہرارے سپورٹس کلب میں کھیلے جا رہے میچ میں زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جودرست ثابت نہ ہوا اور پوری ٹیم 129 رنز پر ہی ڈھیر ہو گئی۔ مساکاندا نے سب سے زیادہ 60 رنز بنائے جبکہ 8 کھلاڑی دوہرا ہندسہ عبور کرنے میں بھی ناکام رہے۔ زمبابوے کی جانب سے پیٹر مور نے 11، سولومن مائیر نے 4، کریگ اروین نے 0، سین ولیمز نے 5، ریان برل نے 3، میلکوم والر نے 36 اور موفو نے 1 سکور بنایا جبکہ گریم کریمر، تیندائی چیتارااور رچرڈ اینگراوا بغیر کھاتہ کھولے ہی پویلین لوٹ گئے۔افغانستان کی جانب سے گلبدین نیب نے تباہ کن باﺅلنگ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ راشد خان نے 3، فرید احمد نے 2 اور محمد نبی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید :

کھیل -اہم خبریں -