دہشتگردی میں بھارتی عزائم سے آگاہ،ایجنٹ کلبھوشن یادیو ثبوت،معاملے کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے،آرمی چیف

دہشتگردی میں بھارتی عزائم سے آگاہ،ایجنٹ کلبھوشن یادیو ثبوت،معاملے کو منطقی ...
دہشتگردی میں بھارتی عزائم سے آگاہ،ایجنٹ کلبھوشن یادیو ثبوت،معاملے کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے،آرمی چیف

  

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دہشتگردی میں بھارتی عزائم سے آگاہ ہیں،ایجنٹ کلبھوشن یادیو بھارتی عزائم کا ثبوت ہے،معاملے کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے، کشمیری عوام کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایل او سی پر مٹی والا، مناور سیکٹر کا دورہ کیا ہے،اس موقع پرانہوں نے جوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج کے جوان پاک فوج کی ریڑھ کی ہڈی ہیں،جو اپنی پیشہ ورانہ مہارت، جذبے کی وجہ سے جانے جاتے ہیں، پاک فوج پاکستانی اورکشمیری عوام کے تحفظ کی اپنی ذمے داری ادا کرے گی۔

چار سدہ میں سیشن کورٹ کے گیٹ پرخود کش دھماکہ ،8 افراد شہید ،20زخمی ،سیکیورٹی فورسز اور حملہ آورں کی فائرنگ کے تبادلے میں دودہشت گرد مارے گئے

آرمی چیف نے افسروں اور جوانوں کو ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی بلااشتعال سیزفائرخلاف ورزیوں کابھرپورجواب دیاجائے، مقبوضہ کشمیر کے عوام اپنے حق خود ارادیت کے لیے جدوجہد کررہے ہیں، مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ ہماری یکجہتی جاری رہے گی، بھارتی ایجنٹ کلبھوشن یادیو بھارتی عزائم کا ثبوت ہے،معاملے کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے، پاکستان میں دہشت گردی میں بھارتی عزائم سے مکمل طور پر آگاہ ہیں۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -