روسی صدر پیوٹن نے چپکے سے شادی کر لی؟ ُاُن کی مبینہ محبوبہ کی ایسی تصویر سامنے آگئی کہ دنیا میں ہنگامہ برپا ہو گیا

روسی صدر پیوٹن نے چپکے سے شادی کر لی؟ ُاُن کی مبینہ محبوبہ کی ایسی تصویر ...
روسی صدر پیوٹن نے چپکے سے شادی کر لی؟ ُاُن کی مبینہ محبوبہ کی ایسی تصویر سامنے آگئی کہ دنیا میں ہنگامہ برپا ہو گیا

  

ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک) روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے 2014ءمیں اپنی بیوی لیودمیلا پیوٹن سے علیحدگی کے کچھ عرصہ بعد کہا تھا کہ ”میں تب تک دوسری شادی نہیں کروں گا جب تک لیودمیلا نہیں کر لیتی۔“ اس کے چند ماہ بعد رپورٹس منظرعام پر آئیں کہ 58سالہ لیودمیلا نے اپنے سے 21سال چھوٹے بزنس مین 37سالہ آرتھر اوکریٹنی سے شادی کر لی ہے۔ اس شادی کی تصدیق تو نہیں ہو سکی تھی کیونکہ لیودمیلا عوام کے سامنے آتی ہی نہیں تاہم سرکاری دستاویزات میں لیودمیلا نے اپنا نام تبدیل کر لیا ہے۔ برطانوی اخبار ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق لیودمیلا کے دوسری شادی کر لینے کی خبر کے کئی ماہ بعد اب ولادی میر پیوٹن کے متعلق بھی انکشاف منظرعام پر آ گیا ہے کہ انہوں نے بھی خفیہ طور پر دوسری شادی کر رکھی ہے۔

نہتے زخمی فلسطینی حملہ آور کو شہید کرنے کے جرم میں اسرائیلی فوجی کو 18 ماہ قید کی سزا

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ولادی میر پیوٹن نے دوسری شادی اپنی 33سالہ محبوبہ، اولمپک گولڈ میڈلسٹ الینا کبائیوا سے کی ہے۔ پیوٹن اور الینا کی محبت کافی عرصے سے منظرعام پر تھی اور اس کی تصدیق ہو چکی تھی تاہم تاحال شادی کی تصدیق نہیں ہو سکی تھی۔ گزشتہ دنوں الینا نے ماسکو میں ایک تقریب سے خطاب کیا جس میں اس نے شادی کی انگوٹھی پہن رکھی تھی۔ روسی ثقافت میں خاتون کے سیدھے ہاتھ کی چوتھی (انگوٹھی والی)انگلی میں انگوٹھی کا ہونا مصدقہ طورپر اس کے شادی شدہ ہونے کی علامت ہوتا ہے۔

الینا کی انگلی میں انگوٹھی نظر آنے کے بعد روس میں اس کی ولادی میر پیوٹن سے شادی کے حوالے بحث چھڑی ہوئی ہے۔ انٹرنیٹ پر ایک شخص کا کہنا تھا کہ ”میرے پاس 100فیصد مصدقہ اطلاع ہے کہ پیوٹن اور الینا بہت پہلے شادی کر چکے ہیںاور وہ بھی چرچ میں جا کر۔ اس میں شک کرنے کی کوئی گنجائش نہیں۔وہ اگر اپنی شادی کو خفیہ رکھنا چاہتے ہیں تو انہیں اس کا پورا حق ہے۔“پیوٹن نے لیودمیلا سے علیحدگی کے بعد سے اپنی نجی معاملات پر ردعمل دینا ترک کر دیا ہے چنانچہ اس معاملے پر بھی ان کی طرف سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

مزید :

بین الاقوامی -