نئی تاریخ رقم ہو گئی، وہ کام جس میں آج تک سعودی عرب کا کوئی ثانی نہ تھا، اُس میں روس بازی لے گیا، سعودی عرب کو پیچھے چھوڑ دیا

نئی تاریخ رقم ہو گئی، وہ کام جس میں آج تک سعودی عرب کا کوئی ثانی نہ تھا، اُس ...
نئی تاریخ رقم ہو گئی، وہ کام جس میں آج تک سعودی عرب کا کوئی ثانی نہ تھا، اُس میں روس بازی لے گیا، سعودی عرب کو پیچھے چھوڑ دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک) تیل کی قیمتوں میں تاریخی کمی کے باعث سعودی عرب کو اب تک کئی شدید جھٹکے لگ چکے ہیں اور اب اسے ایک اور جھٹکا لگ گیا ہے۔ تیل کی پیداوار میں آج تک سعودی عرب کا کوئی ثانی نہ تھا لیکن روس نے اس میدان میں اسے پیچھے چھوڑ دیا ہے۔بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال دسمبر میں روس نے تیل کی پیداوار میں ریکارڈ اضافہ کرکے سعودی عرب کو مات دے دی۔ گزشتہ روز منظرعام پر آنے والے اعدادوشمار سے معلوم ہوا ہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں روس کی خام تیل کی پیداوار 10.49ملین بیرل روزانہ تک جا پہنچی۔ اس کے برعکس سعودی عرب کی پیداوار میں کمی واقع ہوئی۔ نومبر میں اس کی پیداوار 10.72ملین بیرل روزانہ تھی جو دسمبر میں کم ہو کر 10.46ملین بیرل روزانہ کی سطح پر آ گئی۔
رپورٹ کے مطابق نومبر کے اختتام پر سعودی عرب اور دیگر اوپیک ممالک نے 6ماہ کے لیے پیداوار میں روزانہ 1.2ملین بیرل کی کمی لانے کا فیصلہ کیا جس کے تحت سعودی عرب نے اپنی پیداوار کم کر دی۔ روس چونکہ اوپیک کا رکن نہیں تھا چنانچہ اس نے اپنی پیداوار میں نمایاں اضافہ کر دیا۔ اعدادوشمار کے مطابق دسمبر میں تیل کا تیسرا بڑا پیدا کنندہ امریکہ رہا جس نے دسمبر میں 8.8ملین بیرل یومیہ تیل پیدا کیا۔ نومبر میں اس کی پیدا وار 8.9ملین بیرل روزانہ تھی۔

مزید :

عرب دنیا -