سب سے بڑی خبر آگئی تاریخ میں پہلی مرتبہ اسرائیل کو فلسطینیوں کے سامنے ہتھیار ڈالنا پڑ گئے، ایسا کام ہو گیا کہ جان کر دنیا کا ہر مسلمان خوش ہوجائے گا

سب سے بڑی خبر آگئی تاریخ میں پہلی مرتبہ اسرائیل کو فلسطینیوں کے سامنے ہتھیار ...
سب سے بڑی خبر آگئی تاریخ میں پہلی مرتبہ اسرائیل کو فلسطینیوں کے سامنے ہتھیار ڈالنا پڑ گئے، ایسا کام ہو گیا کہ جان کر دنیا کا ہر مسلمان خوش ہوجائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تل ابیب(مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل کی طرف سے جب بھی خبر آئی، فلسطینیوں پر مظالم اور نئی یہودی بستیاں آباد کرنے ہی کی خبر آئی مگر اب تاریخ میں پہلی بار اسرائیل کو فلسطینیوں کے سامنے ہتھیار ڈالنے پڑ گئے ہیں اور ایسی خبر آ گئی ہے کہ جان کر ہر مسلمان خوش ہو جائے گا۔ جے پی اپ ڈیٹس کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے تاریخ میں پہلی بار مغربی کنارے کے ایریا Cمیں قائم ایک پورا یہودی گاﺅں مسمار کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ خان الاحمر نامی یہ گاﺅں ’ای 1‘ کے علاقے میں قائم کیا گیا تھا اور یہودی نوآبادی ’معلہ عدومیم‘ کے مشرق اور مشرقی یروشلم کے مغرب میں واقع تھا۔ یہ گاﺅں گزشتہ 20سال سے زیربحث تھا کیونکہ یہ فلسطین کے علاقے میں آباد کیا گیا تھا اور یروشلم کو یہودی آبادیوں سے متصل کرتا تھا جس سے خطے میں فلسطینی ریاست کا قیام خطرے میں پڑا ہوا تھا۔

سانحہ مال روڈ: کالعدم حزب الاحرار کی ویب سائٹ کا پتہ چل گیا ، بھارتی شہر چنائی سے آپریٹ ہوتی ہے

رپورٹ کے میں بتایا گیا ہے کہ یہ عمارتیں غیرقانونی طور پر تعمیر کی گئی تھیں۔دائیں بازو کے اسرائیلی سیاستدانوں کے دباﺅ کے باوجود اسرائیلی سول ایڈمنسٹریشن اب تک انہیں مسمار کرنے سے گریز کرتی آ رہی تھی تاہم اب اس نے گھٹنے ٹیک دیئے ہیں، کیونکہ اسے اس غیرقانونی گاﺅں کے معاملے پر اب عالمی برادری کی طرف سے بھی شدید دباﺅ کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔ مقامی شہری عید خمیس نے ’Haaretz‘ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ”گاﺅں کے تمام باسیوں کو گھروں کی مسماری کے آرڈرز موصول ہو چکے ہیں۔انتظامیہ نے ہمیں گھر خالی کرنے کے لیے صرف 5دن کا وقت دیا ہے جو کہ انتہائی کم ہے۔“