ائیر پورٹ کے قریب کوڑے سے جہازوں کو نشانہ بنانے والا انتہائی خطرناک ہتھیار دریافت، کھلبلی مچ گئی
قاہرہ(مانیٹرنگ ڈیسک) مصرمیں روس کے طیارے کو مبینہ طور پر نشانہ بنائے جانے کے بعد وہاں کی فضاﺅں سے گزرتے ہوئے مسافر خوف کھاتے ہیں اور اب ایک ایسی خبر آ گئی ہے کہ مصرجانے والے طیارے قاہرہ ایئرپورٹ پر اترنے سے ہی انکار کر دیں گے۔ ٹیلیگراف کی رپورٹ کے مطابق ایک مصری شخص نے دعویٰ کیا ہے کہ اسے قاہرہ کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب کوڑے کے ڈھیر سے طیاروں کو نشانہ بنانے والا میزائل لانچر ملا ہے۔یہ دعویٰ کرنے والے شخص کا نام ابراہیم یوسری ہے۔
دہشت گردوں کے ہاتھوں بلیک میل نہیں ہوں گے، پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں ہی ہو گا: شہریار خان
رپورٹ کے مطابق ابراہیم یوسری کا کہنا ہے کہ ”مجھے یہ ایس اے 7میزائل لانچر قاہرہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے صرف ایک میل کے فاصلے پر سڑک کنارے کوڑے کے ایک ڈھیر سے ملا ہے۔ میں کام پر جا رہا تھا کہ راستے میں اچانک میری اس لانچر پر نظر پڑ گئی۔رپورٹ کے مطابق اس میزائل لانچر کے ذریعے 4کلومیٹر کے فاصلے تک طیارے کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔چنانچہ ایک میل کے فاصلے سے ایئرپورٹ پر اترتے یا ٹیک آف کرتے طیاروں کو اس سے آسانی کے ساتھ گرایا جا سکتا تھا۔ یوسری کا کہنا تھا کہ ”میں نے میزائل لانچر دیکھ کر دو پولیس اہلکاروں کو اس کے متعلق بتایا۔ پہلے تو وہ میری بات ماننے کو تیار ہی نہیں تھے لیکن پھر میرے ساتھ آئے اور لانچر اپنے ساتھ لے گئے۔“