سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان، کے ایس ای 100 انڈیکس میں 86 پوائنٹس کا اضافہ ہوگیا

سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان، کے ایس ای 100 انڈیکس میں 86 پوائنٹس کا اضافہ ...
سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان، کے ایس ای 100 انڈیکس میں 86 پوائنٹس کا اضافہ ہوگیا

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے جس کے باعث کے ایس ای 100 انڈیکس میں 86 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کے ایس ای 100 انڈیکس میں 86 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے باعث یہ 49 ہزار 15 پوائنٹس پر پہنچ گیا ہے۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں 11 کروڑ 89 لاکھ 71 ہزار 700 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مارکیٹنگ ویلیو 8 ارب 93 کروڑ 41 لاکھ 69 ہزار 97 روپے رہی ۔

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مجموعی طور پر 399 کمپنیوں کے شیئرز کا لین دین ہوا جن میں سے 148 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ، 233 میں کمی اور 18 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کوئی ردو بدل نہیں ہوا۔

مزید :

بزنس -