روپے کے مقابلے میں ڈالر 5 اور پاﺅنڈ کی قیمت میں75 پیسے کا اضافہ

روپے کے مقابلے میں ڈالر 5 اور پاﺅنڈ کی قیمت میں75 پیسے کا اضافہ
روپے کے مقابلے میں ڈالر 5 اور پاﺅنڈ کی قیمت میں75 پیسے کا اضافہ

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 5 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جبکہ برطانوی پاﺅنڈ کی قیمت میں75 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اوپن مارکیٹ میں 5 پیسے کے اضافے کے بعد ڈالر کی قیمت فروخت 107 روپے 75 پیسے اور قیمت خرید 107 روپے20 پیسے ہوگئی۔علاوہ ازیں برطانوی پاﺅنڈ کی قیمت میں 75 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اس کی قیمت فروخت134 روپے 75 پیسے اور قیمت خرید133 روپے ہوگئی ہے۔

دوسری جانب انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کوئی ردو بدل نہیں ہوا اور یہ 104 روپے 60 پیسے میں بیچا اور 104 روپے 40 پیسے میں خریدا گیا۔ انٹر بینک مارکیٹ میں برطانوی پاﺅنڈ کی قیمت میں25 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اس کی قیمت فروخت130 روپے 10 پیسے اور قیمت خرید129 روپے85 پیسے ہوگئی۔

اوپن مارکیٹ میں دیگر اہم ملکوں کے کرنسی ریٹس جاننے کیلئے ذیل میں دیا گیا جدول ملاحظہ فرمائیں، بشکریہ فاریکس ڈاٹ پی کے

مزید :

بزنس -