بھارتی خاتون ممبر پارلیمنٹ کو پولیس نے مار مار کر ادھ موا کر دیا ،وجہ ایسی کہ جان کر آپ بھی کہیں گے ’’ہور مارو‘‘

بھارتی خاتون ممبر پارلیمنٹ کو پولیس نے مار مار کر ادھ موا کر دیا ،وجہ ایسی کہ ...
بھارتی خاتون ممبر پارلیمنٹ کو پولیس نے مار مار کر ادھ موا کر دیا ،وجہ ایسی کہ جان کر آپ بھی کہیں گے ’’ہور مارو‘‘

  

جے پور(ڈیلی پاکستان آن لائن)رقبے کے لحاظ سے بھارت کی سب سے بڑی ریاست راجھستان میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی رکن پارلیمنٹ اور اس کے شوہر کو تھانے کی جانے والی بدمعاشی اور پولیس افسر کو تھپڑ مارنا کی غنڈہ گردی مہنگی پڑ گئی ،پولیس پر ہاتھ اٹھانے پر اہلکاروں نے دونوں میاں بیوی کی جم کر دھلائی کر دی ،بی جے پی کے کئی کارکنوں کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا ۔

مزید پڑھیں:سانحہ مال روڈ: کالعدم جماعت الاحرار کی ویب سائٹ کا پتہ چل گیا ، بھارتی شہر چنائی سے آپریٹ ہوتی ہے

ہندوستانی نجی ٹی وی چینل’’انڈیا ٹی وی ‘‘ کے مطابق   رام گنج منڈی کے علاقے مہاویر نگر میں واقع ایک سگریٹ فروش کا پولیس نے چالان کر دیا ،جس پر مودی کی پارٹی کے درجنوں کارکنوں نے تھانے کا گھیراؤ کر لیا ،جس پر پولیس نے بی جے پی کے کئی کارکنوں کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا ،اطلاع ملنے پر حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کی راجھستان سے معروف خاتون ممبر پارلیمنٹ کانتا میگھوال اپنے  شوہر نریندرمیگھوال  کے ہمراہ گرفتار کارکنوں کو چھڑانے کے لئے پولیس سٹیشن پہنچ گئیں ،کارکنوں کے ہجوم کو دیکھ کر آپے سے باہر نریندر میگھوال تھانے کے اندر ہی پولیس افسروں سے الجھ پڑے ،بات تلخی اور گالم گلوچ پر پہنچی تو نریندر میگھوال نے پولیس افسر شری رام کو دھکے دینا شروع کر دیئے اور پھر ڈی ایس پی چونا رام جاٹ کے منہ پر طمانچہ بھی جڑ دیا ،جس پر تھانے میں موجود پولیس اہلکاروں نے نریندر کو گھیر لیا اور جم کر لاتوں مکوں اور ڈنڈوں سوٹوں کا نشانہ بنانے لگے ،شوہر کی دھلائی دیکھ کر کانتا میگھوال آگے بڑھیں تو مشتعل اور غصے سے بپھرے پولیس والوں نے خاتون ممبر پارلیمنٹ کو بھی اپنے نشانے پر رکھ لیا اور غنڈہ گردی کرنے والے دونوں میاں بیوی اور کارکنوں کی جم کر دھلائی کی ۔تھانے میں ہنگامہ کرنے پر پولیس نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے درجنوں کارکنوں کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا ہے ۔

مزید :

بین الاقوامی -