’ موٹے ہونے کا ایک فائدہ یہ ہے کہ ازدواجی فرائض کی ادئیگی کیلئے۔۔۔‘ سائنسدانوں نے مَردوں کو موٹاپے کا ناقابل یقین فائدہ بتا دیا

’ موٹے ہونے کا ایک فائدہ یہ ہے کہ ازدواجی فرائض کی ادئیگی کیلئے۔۔۔‘ ...
’ موٹے ہونے کا ایک فائدہ یہ ہے کہ ازدواجی فرائض کی ادئیگی کیلئے۔۔۔‘ سائنسدانوں نے مَردوں کو موٹاپے کا ناقابل یقین فائدہ بتا دیا

  

انقرہ (نیوز ڈیسک) موٹاپے کو سو طرح کی بیماریوں کی جڑ قرار دیا جاتا ہے۔ اسے ہائی بلڈ پریشر ،ذیابیطس اور دل کی بیماری جیسے سنگین مسائل کی وجہ بھی بتایا جاتا ہے، لیکن ترکی کے سائنسدانوں نے مردوں کے لئے موٹاپے کا ایک انتہائی حیرت انگیز فائدہ بھی بتا دیا ہے ۔

کے سی سی آئی کے وفد کی گورنرسندھ محمد زبیرسے ملاقات، تاجروں اور صنعت کاروں کوہر ممکن مددفراہم کرنے پراتفاق

دی مرر کی رپورٹ کے مطابق ایرسائس یونیورسٹی کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ موٹے مردوں کی مردانہ صلاحیت دبلے پتلے مردوں کی نسبت زیادہ ہوتی ہے۔ تحقیق کے مطابق ایک عام مرد کی ازدواجی کارکردگی تقریباً 6 منٹ پر محیط ہوتی ہے جبکہ اس کے برعکس جن مردوں کے پیٹ پر کافی چربی جمع ہوتی ہے اور ان کا باڈی ماس انڈیکس بھی زیادہ ہوتا ہے ان کی کارکردگی اوسطاً ساڑھے سات منٹ تک محیط ہوتی ہے ۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ سرعت انزال کے شکار اکثر مردوں کا وزن اوسط سے کم ہوتا ہے اور اگر انہی مردوں کے وزن میں اضافہ ہو جائے تو ان کی ازدواجی کارکردگی بھی بہتر ہو جاتی ہے۔ تحقیق کاروں کے خیال میں اس کی بنیادی وجہ موٹے افراد میں مادہ جنسی ہارمونز ایسٹرا ڈیﺅل کا زیادہ مقدار میں پایا جانا ہے۔ اس ہارمون کی وجہ سے جسم میں ایک مخصوص طرح کا کیمیائی عدم توازن پیدا ہو جاتا ہے جو انزال کے دورانیے کو طویل کرنے کا سبب بنتا ہے۔ اگرچہ موٹاپے کا یہ اہم فائدہ ضرور ہے لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کے مقابلے میں اس کے نقصانات بہرحال بہت زیادہ ہیں۔

مزید :

تعلیم و صحت -