’میں اپنے شوہر کو طلاق دے رہی ہوں کیونکہ ۔۔۔ ‘ دنیا کی معروف ترین اداکارہ نے شوہر کا ساتھ چھوڑنے کی ایسی شرمناک ترین وجہ بتا دی کہ ہنگامہ برپا ہو گیا

’میں اپنے شوہر کو طلاق دے رہی ہوں کیونکہ ۔۔۔ ‘ دنیا کی معروف ترین اداکارہ نے ...
’میں اپنے شوہر کو طلاق دے رہی ہوں کیونکہ ۔۔۔ ‘ دنیا کی معروف ترین اداکارہ نے شوہر کا ساتھ چھوڑنے کی ایسی شرمناک ترین وجہ بتا دی کہ ہنگامہ برپا ہو گیا

  

نیویارک (نیوز ڈیسک)میاں بیوی کے درمیان سو طرح کے ایسے اختلافات ہو سکتے ہیں کہ جن کا نتیجہ طلاق کی صورت میں سامنے آ سکتا ہے ، لیکن ہالی وڈ کی مشہور اداکارہ سکارلٹ یوہانسن نے اپنی طلاق کی ایسی شرمناک وجہ بیان کر دی ہے کہ جس کی مثال شاید ہی کبھی پہلے سننے میں آئی ہو۔

روسی صدر پیوٹن نے چپکے سے شادی کر لی؟ ُاُن کی مبینہ محبوبہ کی ایسی تصویر سامنے آگئی کہ دنیا میں ہنگامہ برپا ہو گیا

پلے بوائے میگزین کو دئیے گئے ایک انٹرویو میں سکارلٹ کا کہنا تھا کہ ”میں اپنے خاوند کو طلاق دے رہی ہے کیونکہ میرے خیال میں یک زوجیت کی پابندی کرنا اور ساری عمر ایک ہی شریک حیات کے ساتھ گزار دینا انسان کی فطرت میں نہیں ہے۔“

اپنے شرمناک نظریے کی مزید وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے کہا”میں نہیں سمجھتی کہ ایک شخص کے ساتھ پوری زندگی گزارنا انسان کی فطرت کے مطابق ہے۔ جب میں کسی شخص کے ساتھ بچے پیدا کرنا چاہتی ہوں تو اس کے ساتھ شادی کر سکتی ہوں، لیکن میرا خیال ہے کہ ساری عمر ایک شخص کی بیوی رہنا فطری بات نہیں ہے۔ اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ میں محبت اور شادی پر یقین نہیں رکھتی ہوں۔ میں نے بھی شادی کی اور ایک شخص کے ساتھ زندگی گزارتی رہی ہوں،لیکن میرا خیال ہے کہ یہ بہت مشکل کام ہے۔ میں نہیں سمجھتی کہ اکثر لوگ یہ کر سکتے ہیں کہ عمر بھر ایک ہی شخص سے ازدواجی تعلق رکھیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -