روزنامہ پاکستان نے آواز اٹھائی تو ایل ڈی اے کی ٹیمیں بھی فوری پہنچ آئیں، لبرٹی مارکیٹ سے تجاوزات کا خاتمہ

روزنامہ پاکستان نے آواز اٹھائی تو ایل ڈی اے کی ٹیمیں بھی فوری پہنچ آئیں، ...
روزنامہ پاکستان نے آواز اٹھائی تو ایل ڈی اے کی ٹیمیں بھی فوری پہنچ آئیں، لبرٹی مارکیٹ سے تجاوزات کا خاتمہ

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) نے روزنامہ پاکستان کی ٹیم کے توجہ دلانے پر شہر کے بڑے اور مصروف ترین بازار لبرٹی مارکیٹ سے تجاوزات اور غیر قانونی پارکنگ سٹینڈز کا خاتمہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق روزنامہ پاکستان کی ٹیم نے لبرٹی مارکیٹ میں تجاوزات کی بھرمار کے حوالے سے فیس بک پیج پر لائیو سٹریم کے ذریعے حکام کی توجہ مبذول کرائی جس کے بعد ایل ڈی اے نے فوری طور پر ایکشن لیا اور اپنی ٹیمیں لبرٹی مارکیٹ روانہ کردیں۔ ایل ڈی اے کی ٹیموں نے لبرٹی مارکیٹ میں موجود نہ صرف تجاوزات کا خاتمہ کردیا بلکہ غیر قانونی پارکنگ سٹینڈز بھی ختم کرادیے۔

روزنامہ پاکستان کی ٹیم کی جانب سے غیر قانونی تجاوزات و پارکنگ کے حوالے سے کی جانے والی رپورٹنگ کی ویڈیو دیکھیں

مزید :

لاہور -