وزیراعظم کی حب الوطنی پر کوئی شک نہیں ، دہشتگردوں کیخلا ف جنگ میں اتحاد کی ضرورت ہے : علی محمد خان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستا ن آن لائن ) رہنما تحریک انصاف علی محمد خان نے کہاہے کہ ہمیں وزیراعظم کی حب الوطنی پر کوئی شک نہیں ہے لیکن دہشتگردوں کیخلاف جنگ میں اتحاد کی ضرورت ہے ۔
دنیا نیوز کے پروگرام “آن دی فرنٹ “ میں گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف کو حافظ سعید کیخلاف بات کرنے کی ضرورت کیوں محسوس ہوئی؟ ان اس بیان سے بھارت کو پاکستان پر مزید الزامات لگانے کا موقع ملے گا۔ انہوںنے پانامہ کیس سے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کا گناہ یہ ہے کہ اس نے کرپشن کیخلاف آواز اٹھائی اور شریف خاندان کی کرپشن کو قوم کے سامنے بے نقاب کردیا۔لیکن پاکستان میں اس وقت صورتحال یہ ہوچکی ہے کہ جنہوں نے کرپشن کیخلاف کام کرنا تھا وہ غریب کیخلا ف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں ،افسوس کی بات ہے ہمارے میں غریب کیلئے الگ اور امیر کیلئے الگ قانون ہے۔