بھارت کی مشہور اداکارہ نے رواں سال دسمبر میں اپنے امریکی بوائے فرینڈ سے شادی کرنے کا فیصلہ کر لیا

بھارت کی مشہور اداکارہ نے رواں سال دسمبر میں اپنے امریکی بوائے فرینڈ سے شادی ...
بھارت کی مشہور اداکارہ نے رواں سال دسمبر میں اپنے امریکی بوائے فرینڈ سے شادی کرنے کا فیصلہ کر لیا
بھارت کی مشہور اداکارہ نے رواں سال دسمبر میں اپنے امریکی بوائے فرینڈ سے شادی کرنے کا فیصلہ کر لیا
بھارت کی مشہور اداکارہ نے رواں سال دسمبر میں اپنے امریکی بوائے فرینڈ سے شادی کرنے کا فیصلہ کر لیا
بھارت کی مشہور اداکارہ نے رواں سال دسمبر میں اپنے امریکی بوائے فرینڈ سے شادی کرنے کا فیصلہ کر لیا

  

نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت کی مشہور ٹی وی اداکارہ اشکا گوراڈیا نے رواں سال دسمبر میں اپنے امریکی بوائے فرینڈ برینیٹ گلوب کے ساتھ شادی کا فیصلہ کر لیا ۔

مزید پڑھیں:بھارتی اداکار اکشے کمار نے ’’شادی ‘‘ رچا لی ، اپنی نئی دلہن کے ساتھ تصویر جاری کر کے سب کو حیران کر دیا

بھارتی نجی ٹی وی چینل’’اے بی پی نیوز ‘‘ کے مطابق بھارتی ٹی وی چینلز کی مشہور اداکارہ اشکا گوراڈیا گذشتہ ایک سال سے اپنے امریکی بوائے فرینڈ برینیٹ گلوب کے نام کی انگوٹھی پہن کر گلوب کے ساتھ ’’عشق پیچا ‘‘ لڑا رہی ہیں نے رواں سال دسمبر میں ’’عشق کی آگ ‘‘ کو ٹھنڈا کرنے کے لئے شادی کا فیصلہ کیا ہے ۔ اشکا گوراڈیا کا کہنا ہے کہ ہمارے ملک کی سردیاں بڑی خوبصورت ہوتی ہیں اور ہم نے بھارت میں ہی شادی کی تقریبات کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،برنیٹ گلوب کے اہل خانہ شادی کے موقع پر امریکہ سے انڈیا آ جائیں گے ،دسمبر کا مہینہ ہمارے لئے بڑا خاص ہے ،گذشتہ سال اسی مہینے ہم نے منگنی کی تھی اور اب شادی کے لئے بھی ہم نے اسی مہینے کا انتخاب کیا ہے ۔واضح رہے کہ اشکا گوراڈیا مشہور ریالٹی شو’’بگ باس ‘‘ میں حصہ لے چکی ہیں جبکہ ان دنوں وہ ایکتا کپور کے مشہور سیریل ’’ناگن 2‘‘ میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں ۔

مزید :

تفریح -