پولیس کا روالپنڈی کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن،10مشتبہ افراد گرفتار
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پولیس نے راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے 10مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے ۔
وزیراعظم کی حب الوطنی پر کوئی شک نہیں ، دہشتگردوں کیخلا ف جنگ میں اتحاد کی ضرورت ہے : علی محمد خان
تفصیلات کے مطابق پولیس کی بھاری نفری نے راولپنڈی میں تھانہ ویسٹریج کے علاقے حبیب کالونی اور گردونواح میں سرچ آپریشن کے دوران163گھروں کی تلاشی لی اور 391افراد کو چیک کیا،پولیس نے بائیومیٹرک کے ذریعے علاقے میں مستقل رہائش پذیر اور کرائے کے مکان میں رہنے والے افراد کے شناختی دستاویزات چیک کئے اور ان کی تصدیق کی جبکہ شناخت ظاہر نہ ہونے پر 10مشتبہ افرادکو حراست میں لے لیا جن میں ایک افغانی باشندہ بھی شامل ہے ۔تاہم پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد کو تحقیقات کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے جنہیں شناخت ظاہر ہونے کے بعد رہا کردیا جائے گا۔