سرخ جرسی اور سرخ رومال پہن کر پیشی ،ہائی کورٹ نے ڈپٹی سیکرٹری کیبنٹ ڈویژن طارق زبیر کو جھاڑ پلا دی

سرخ جرسی اور سرخ رومال پہن کر پیشی ،ہائی کورٹ نے ڈپٹی سیکرٹری کیبنٹ ڈویژن ...
سرخ جرسی اور سرخ رومال پہن کر پیشی ،ہائی کورٹ نے ڈپٹی سیکرٹری کیبنٹ ڈویژن طارق زبیر کو جھاڑ پلا دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگارخصوصی )سرخ جرسی اور سرخ رومال پہن کر لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہونا ڈپٹی سیکرٹری کیبنٹ ڈویژن طارق زبیر کو مہنگا پڑ گیا، عدالت نے مناسب ڈریسنگ نہ کرنے پر ڈپٹی سیکرٹری کی سرزنش کر دی۔

لیگی ایم این اے عبدالرحمن کانجو نے اصل نام تک چھپایا ،بینکوں کا نادہندہ ہے ،شہری نااہلی کے لئے ہائی کورٹ پہنچ گیا

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سید منصور علی شاہ کے روبرو ایک مقدمے میں ڈپٹی سیکرٹری کیبنٹ ڈویڑن طارق زبیر ریکارڈ لیکر پیش ہوئے لیکن انہوں نے مناسب کپڑے نہیں پہنے ہوئے تھے جس پر عدالت نے ڈپٹی سیکرٹری کی سخت سرنزنش کی اور انہیں روسٹرم سے ہٹا کر کے پیچھے بیٹھنے کا حکم دیدیا، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ کیا سرخ جرسی اور گلے میں سرخ رومال پہن کر ہائیکورٹ پیش ہونا مناسب ہے، سرکاری افسروں نے ہائیکورٹ کو مذاق سمجھا رکھا ہے، لگتا ہے کہ سرکاری افسروں کو عدالتوں میں پیش ہونے کی تمیز سکھانا پڑیگی، عدالت نے مزید ریمارکس دیئے کہ لگتا ہے کہ ڈپٹی سیکرٹری مال روڈ مری سیر پر آئے ہوئے ہیں، آئندہ رنگیلے کپڑے پہننے ہوں تو ڈپٹی سیکرٹری ہائیکورٹ پیش نہ ہوں، سرزنش کروانے کے بعد ڈپٹی سیکرٹری کیبنٹ ڈویژن نے عدالت سے معافی مانگ لی۔

مزید :

لاہور -