آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی تقریب رونمائی،شاہد آفریدی نے ٹرافی کی نقاب کشائی کی

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی تقریب رونمائی،شاہد آفریدی نے ٹرافی کی نقاب کشائی ...
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی تقریب رونمائی،شاہد آفریدی نے ٹرافی کی نقاب کشائی کی

  

دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)دبئی میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی2017 کی تقریب رونمائی کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان کے سابق ٹی 20 کپتان شاہد آفریدی نے ٹرافی کی نقاب کشائی کی۔

وزیراعظم کی حب الوطنی پر کوئی شک نہیں ، دہشتگردوں کیخلا ف جنگ میں اتحاد کی ضرورت ہے : علی محمد خان

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی یکم جون سے انگلینڈ میں کھیلی جائے گی جس میں رینکنگ کے لحاظ سے ٹاپ 8 ٹیمیں حصہ لیں گیں جس میں پاکستان، آسٹریلیا، جنوبی افریقہ، انگلینڈ، نیوزی لینڈ، بھارت اوربنگلہ دیش کی ٹیمیں شامل ہیں۔پاکستان ٹیم 4 جون کو پہلے میچ میں روایتی حریف بھارت کے خلاف میدان میں اترے گی جبکہ گرین شرٹس کا دوسرا مقابلہ 7 جون کو جنوبی افریقہ سے اور تیسرا 12جون کو سری لنکا سے ہو گا۔

مزید :

کھیل -