ٹوئٹر پر جعلی اکاﺅنٹس، چیئرمین سینیٹ نے کارروائی کیلئے ایف آئی اے کو خط لکھ دیا

ٹوئٹر پر جعلی اکاﺅنٹس، چیئرمین سینیٹ نے کارروائی کیلئے ایف آئی اے کو خط لکھ ...
ٹوئٹر پر جعلی اکاﺅنٹس، چیئرمین سینیٹ نے کارروائی کیلئے ایف آئی اے کو خط لکھ دیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے ٹوئٹر پر اپنے نام سے بنے جعلی اکاﺅنٹ کا علم ہونے پر کارروائی کیلئے چیئرمین ایف آئی اے کو خط لکھ دیا۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر چیئرمین سینیٹ کے نام پر 2 جعلی اکاﺅنٹس کام کر رہے ہیں۔ چیئرمین سینیٹ کے علم میں جب یہ معاملہ آیا تو انہوں نے فوری کارروائی کیلئے ایف آئی اے کے چیئرمین کو خط لکھ دیا۔ خط میں کہا گیا ہے کہ جعلی اکاﺅنٹس چلانے والوں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔

مزید :

اسلام آباد -