مشیر برائے ہوا بازی مہتاب عباسی کی اہلیت لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج ،وفاقی حکومت سے دو ہفتوں میں جواب طلب

مشیر برائے ہوا بازی مہتاب عباسی کی اہلیت لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج ،وفاقی ...
مشیر برائے ہوا بازی مہتاب عباسی کی اہلیت لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج ،وفاقی حکومت سے دو ہفتوں میں جواب طلب

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی )مشیر برائے ہوا بازی مہتاب عباسی کی اہلیت لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی گئی، اس سلسلے میں دائر درخواست پرعدالت نے وفاقی حکومت سے دو ہفتوں میں جواب طلب کر لیا ہے ۔

ہائیکورٹ کوگورنر راج لگانے کا حکم جاری کرنے کا اختیار نہیں، چیف جسٹس نے درخواست مسترد کردی 

چیف جسٹس سید منصور علی شاہ نے محمود نقوی کی طرف سے مہتاب عباسی کی اہلیت کیخلاف درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ آئین وزیر اعظم کو صرف پانچ مشیر رکھنے کی اجازت دیتا ہے لیکن وزیر اعظم نے آئین کا غلط استعمال کرتے ہوئے لاتعداد مشیر رکھے ہوئے ہیں، انہوں نے مزید موقف اختیار کیا کہ مہتاب عباسی ہوا بازی کا کوئی تجربہ بھی نہیں رکھتے اور نہ ہی منتخب نمائندے ہیں لیکن پھر بھی وزیر اعظم نے مہتاب عباسی کو مشیر برائے ہوا بازی لگا دیا ہے ا ور انہیں لاکھوں روپے کی تنخواہ اور مراعات بھی دی جا رہی ہیں، انہوں نے استدعا کی کہ عدالت مہتاب عباسی کو مشیر ہوابازی کے عہدے سے ہٹانے کا حکم دے، ابتدائی سماعت کے بعد عدالت نے وفاقی حکومت اور مہتاب عباسی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں میں جواب طلب کر لیاہے۔

مزید :

لاہور -