ہاکی کے سابق اولمپئن عرفان محمود 22سال سے ترقی کے منتظر،ہائی کورٹ نے پی آئی اے سے جواب طلب کرلیا

ہاکی کے سابق اولمپئن عرفان محمود 22سال سے ترقی کے منتظر،ہائی کورٹ نے پی آئی اے ...
ہاکی کے سابق اولمپئن عرفان محمود 22سال سے ترقی کے منتظر،ہائی کورٹ نے پی آئی اے سے جواب طلب کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگارخصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے ہاکی کے سابق اولمپئن عرفان محمود کی ترقی کی درخواست میں پی آئی اے کو جواب داخل کرانے کے لئے مزید مہلت دے دی ۔

ہاکی کے سابق اولمپئن عرفان محمود 22سال سے ترقی کے منتظر،ہائی کورٹ نے پی آئی اے سے جواب طلب کرلیا

جسٹس عائشہ اے ملک نے عرفان محمود کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ وہ 1995ءسے لے کر ابتک گریڈ 6 میں ہی فرائض سرانجام دے رہا ہے جبکہ اس کے ساتھی افسروں کو اگلے عہدوں میں ترقی دے دی گئی ہے لیکن صرف درخواست گزار کو امتیازی سلوک کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، انہوں نے مزید موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار نے ہاکی میں پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کیا لیکن اس کے باوجود درخواست گزار عدالتوں اور سرکاری محکموں کے دھکے کھانے پر مجبور ہے، پی آئی اے کے وکیل نے جواب داخل کرانے کیلئے مہلت کی استدعا کی جس پر عدالت نے سماعت 20 مارچ تک ملتوی کر دی۔

مزید :

لاہور -