پنجاب کا ایک صوبائی وزیر پکڑ لیا جائے تو دہشت گردوں کی کمر ٹوٹ جائے گی: چوہدری پرویز الہٰی

پنجاب کا ایک صوبائی وزیر پکڑ لیا جائے تو دہشت گردوں کی کمر ٹوٹ جائے گی: چوہدری ...
پنجاب کا ایک صوبائی وزیر پکڑ لیا جائے تو دہشت گردوں کی کمر ٹوٹ جائے گی: چوہدری پرویز الہٰی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ق کے مرکزی صدر و سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے رینجرز کو آزادانہ کام کرنے دیا جائے، دہشتگردوں کے سہولت کاروں کو پکڑنا ہو گا۔ایک صوبائی وزیر پنجاب میں رینجرز آپریشن نہیں ہونے دے رہا اس وزیر کو پکڑ لیں تو دہشت گردوں کی کمر ٹوٹ جائے گی۔

خودکش دھماکے سے چند لمحے قبل خودکش بمبار کی ویڈیو سامنے آگئی، اس میں کیا کر رہا ہے ؟ جان کر کوئی بھی انسان گھبرا جائے

سانحہ چیئرنگ کراس کے شہید ڈی آئی جی ٹریفک کیپٹن ریٹائرڈ احمد مبین کے گھر اظہار تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ دو سال پہلے پنجاب میں رینجرز آپریشن شروع ہوتا تو سینکڑوں قیمتی جانیں ضائع نہ ہوتیں، پورے پنجاب میں بیک وقت رینجرز کے آپریشن کا آغاز کرنا اور سہولت کار وزیر کو پکڑنا ہو گا۔ حکمران جب تک نیت ٹھیک نہیں کرتے دہشت گردی ختم نہیں ہو گی۔ حکمران رینجرز آپریشن میں رکاوٹیں ڈالنے کی بجائے انہیں مکمل اختیار دیں۔ ایک صوبائی وزیر پنجاب میں رینجرز آپریشن نہیں ہونے دے رہا اس وزیر کو پکڑ لیں تو دہشت گردوں کی کمر ٹوٹ جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ واقعات کے بعد اب کسی کو شک نہیں کہ بھارت افغانستان میں بیٹھ کر پاکستان کے خلاف دہشت گردی کر رہا ہے۔

مزید :

لاہور -