داعش کے 3سہولت کاروں کی درخواست ضمانت مسترد ،معاشرے کا سکون برباد کرنے والے رعایت کے مستحق نہیں،ہائی کورٹ

داعش کے 3سہولت کاروں کی درخواست ضمانت مسترد ،معاشرے کا سکون برباد کرنے والے ...
داعش کے 3سہولت کاروں کی درخواست ضمانت مسترد ،معاشرے کا سکون برباد کرنے والے رعایت کے مستحق نہیں،ہائی کورٹ

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے داعش کے مبینہ تین سہولت کاروں کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ معاشرے کا سکون برباد کرنے والے رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔

ہاکی کے سابق اولمپئن عرفان محمود 22سال سے ترقی کے منتظر،ہائی کورٹ نے پی آئی اے سے جواب طلب کرلیا

جسٹس شاہد حمید ڈار نے داعش کے تین سہولت کاروں وقار علی، سہیل بابر اور شوکت علی کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی، ملزموں کے وکلاءنے موقف اختیار کیا کہ سی ٹی ڈی نے بے بنیاد مقدمہ درج کیا ہے، کوئی گواہ موجود نہیں لہذا ضمانت منظور کی جائے، محکمہ پراسکیوشن کی طرف سے ڈپٹی پراسکیوٹر جنرل رانا تصور نے ملزموں کیخلاف ریکارڈ پیش کیا اور موقف اختیار کیا کہ ملزمان ڈی سی آفس کی اسلحہ برانچ میں کام کرتے تھے، ان کے قبضے سے کلاشنکوفیں، جعلی اسلحہ لائسنس، داعش کے کتابچے برآمد ہوئے ہیں، تفتیش میں ملزمان کے دہشت گردوں کے ساتھ تعلقات ثابت ہوئے ہیں، انہوں نے مزید موقف اختیار کیا کہ ملزموں نے دہشت گردوں کوجعلی اسلحہ لائسنس بنا کر دئیے، عدالت نے تفصیلی دلائل سننے کے بعد داعش کے تینوں سہولت کاروں کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دیں۔

مزید :

لاہور -