سیکیورٹی خدشات ، ہائی کورٹ کے احاطہ میں موجود دکانیں اور رہائشی کوارٹر خالی کرنے کا حکم دے دیا گیا

سیکیورٹی خدشات ، ہائی کورٹ کے احاطہ میں موجود دکانیں اور رہائشی کوارٹر خالی ...
سیکیورٹی خدشات ، ہائی کورٹ کے احاطہ میں موجود دکانیں اور رہائشی کوارٹر خالی کرنے کا حکم دے دیا گیا

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی )لاہورہائیکورٹ سیکورٹی خدشات کے پیش نظر احاطہ عدالت میں موجودفوٹو کاپی ،جوس کارنر سمیت تمام دکانیں خالی کروا لی گئیں جبکہ عدالتی ملازمین کو کوارٹرز خالی کرنے کے نوٹس دے دئیے گئے ہیں۔

عدالت کی دھمکی کام کرگئی ،ڈی سی لاہو ر نے ایک گھنٹہ میں سٹاف افسر کے تبادلہ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

لاہورسمیت ملک بھر میں دہشت گردی کی خوفناک لہرکے باعث سکیورٹی انتظامات کوسخت کرنے کاسلسلہ جاری ہے۔لاہورہائیکورٹ میں بھی سکیورٹی انتظامات انتہائی فول پروف بنانے کے لئے اقدامات جاری ہیں۔ہائیکورٹ کی طرف سے عدالتی ملازمین کے زیر استعمال کوارٹرز کو خالی کروانے کے نوٹس دینے کے ساتھ ساتھ احاطہ عدالت میں فوٹو کاپیز ،جوس کارنر سمیت تمام دوکانیں بھی فوری طور خالی کروا لی ہیں۔اس ضمن میں رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ خورشید انور رضوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہائیکورٹ میں عدالتی ملازمین کے زیراستعمال کوارٹرز کوخالی کرنے کاحکم دے دیاہے جبکہ احاطہ عدالت میں فوٹوکاپی،جوس کارنر سمیت تمام دکانیں خالی کروالی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہائیکورٹ میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جارہے ہیں۔جس کے لئے ماہرین کی آراءکی روشنی میں مناسب اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ہائیکورٹ میں سخت سکیورٹی انتظامات بنانے کے لئے 200سی سی ٹی وی کیمرہ نصب کرکے اضافہ داخلی راستے بھی بند کردئیے گئے ہیں جبکہ وکلا سمیت ہر سائل کی چیکنگ کو بھی لازمی قراردے دیا گیا ہے۔

مزید :

لاہور -