سیشن کورٹ میں سارا دن بجلی بند رہنے کی وجہ سے عدالتوں میں کام نہ ہوسکا

سیشن کورٹ میں سارا دن بجلی بند رہنے کی وجہ سے عدالتوں میں کام نہ ہوسکا
سیشن کورٹ میں سارا دن بجلی بند رہنے کی وجہ سے عدالتوں میں کام نہ ہوسکا

  

لاہور(نامہ نگار ) سیشن کورٹ میں سارا دن بجلی بند رہنے کی وجہ سے عدالتوں میں کام نہ ہوسکا جبکہ جج صاحبان اور عملہ موبائلوں کی روشنی میں کام کرتارہا،بجلی کی بندش کے باعث 4ہزار سے زائد مقدمات التواءکا شکار ہوئے.

پیشی پر آئے ملزم کے رشتہ دار کے ساتھ پولیس اہلکاروں کا غیر انسانی سلوک ،گھسیٹ کرکچہری سے باہر لے گئے

سیشن کورٹ میں صبح سے ہی بجلی بند ہونے سے سیشن کورٹ اور جوڈیشل کمپلیکس فیز ٹو میں عدالتی کمرے تاریخی میں ڈوبے رہے بجلی بند ہونے کی وجہ سے کسی بھی عدالت میں کوئی فیصلہ نہیں لکھا گیا اور نہ ہی عدالتوں میں کیسوں کی سماعت ہو سکی۔سارا دن گواہ اور سائلین عدالتوں کے باہر بجلی بحال ہونے کا انتظار کرتے رہے۔بجلی نہ ہونے کی وجہ سے جج صاحبان اور عدالی عملہ موبائل کی روشنی میں ضروری کام کرتے رہے،سیشن کورٹ اور جوڈیشل کمپلیکس فیز ٹو میں 4ہزار کیس التوا کا شکار ہوئے تامہ بجلی تقریبا4بجے بحال کی گئی لیکن اس وقت تک عدالتیں بند ہو چکی تھیں۔

مزید :

لاہور -