موٹر سائیکل چوری کے مقدمہ کابیمار ملزم پولیس نے سٹریچرپرڈال کرعدالت میں پیش کردیا

موٹر سائیکل چوری کے مقدمہ کابیمار ملزم پولیس نے سٹریچرپرڈال کرعدالت میں پیش ...
موٹر سائیکل چوری کے مقدمہ کابیمار ملزم پولیس نے سٹریچرپرڈال کرعدالت میں پیش کردیا

  

لاہور(نامہ نگار )تھانہ نشتر کالونی پولیس موٹر سائیکل چوری کے مقدمے میں ملوث بیمار ملزم کوپیش کرنے کے لئے سٹریچرپرعدالت لے آئی ،موٹر سائیکل چوری کے مقدمے میں ملوث ملزم لازرمسیح کوجوڈیشل مجسٹریٹ احمد وقاص کی عدالت میں پیش کیا گیا.

سیشن کورٹ میں سارا دن بجلی بند رہنے کی وجہ سے عدالتوں میں کام نہ ہوسکا

پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کے خلاف تھانہ نشتر کالونی نے میں موٹر سائیکل چوری کرنے پریکم جنوری 2016ءکو مقدمہ درج کیا تھا،ملزم نے عدالت کو بتایا کہ پولیس نے بے بنیاد مقدمہ درج کر کے تشدد کیا ہے ڈاکٹرز نے بھی آرام کا مشورہ دیا ہے مگر اس کے باوجود پولیس زبردستی لے آئی ہے ،میرا چوری کے معاملے سے کوئی تعلق نہیں ہے ملزم نے عدالت سے استدعا کی کہ مقدمہ سے بری کیا جائے،عدالت نے تمام دلائل سننے کے بعد7مارچ تک مقدمہ مدعی کوطلب کر لیاہے۔

مزید :

لاہور -