مردم شماری،کور کمانڈ ر ملتان کی زیر صدارت اجلاس، آفیسرز،جوان پوری لگن سے ذمہ داری نبھائیں گے:لیفٹیننٹ جنرل سر فراز ستار

مردم شماری،کور کمانڈ ر ملتان کی زیر صدارت اجلاس، آفیسرز،جوان پوری لگن سے ذمہ ...
مردم شماری،کور کمانڈ ر ملتان کی زیر صدارت اجلاس، آفیسرز،جوان پوری لگن سے ذمہ داری نبھائیں گے:لیفٹیننٹ جنرل سر فراز ستار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)کور کمانڈ ر ملتان لیفٹیننٹ جنرل سر فراز ستارکی زیر صدارت چھٹی قومی مردم شماری کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا ہے جس سے خطاب کرتے ہوئے کور کمانڈ ر ملتان نے کہا ہے کہ آفیسرز،جوان پوری لگن سے ذمہ داری نبھائیں گے۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق کورہیڈکوارٹرزمیں چھٹی قومی مردم شماری سے متعلق اہم اجلاس ہوا،اجلاس کی صدارت کور کمانڈ ر ملتان لیفٹیننٹ جنرل سر فراز ستار نے کی،اجلاس میں آرمی وسول انتظامیہ کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی ہے،ملتان،ساہیوال،ڈی جی خان میں مردم شماری سے متعلق امورپرغورکیا گیا،شرکا نے اپنے متعلقہ محکموں کی جانب سے ممکنہ اقدامات پربریفنگ دی۔
اس موقع پر کورکمانڈر ملتان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سول اور فوجی حکام میں ہم آہنگی ضروری ہے، ملتان کورسول انتظامیہ کےساتھ مل کرخدمات سرانجام دےگی،ملتان کورکے آفیسرز،جوان پوری لگن سے ذمہ داری نبھائیں گے۔

مزید :

قومی -