زیر گردش پیغامات جعلی،واٹس ایپ کے ذریعے کچھ بھی شیئر نہیں کیا گیا: آئی ایس پی آر
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ واٹس ایپ کے ذریعے کچھ بھی شیئر نہیں کیا گیا ہے،سوشل میڈیا پر آئی ایس پی آر سے منسوب جعلی پیغامات گردش کر رہے ہیں۔
آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق پیغامات آئی ایس پی آر ویب سائٹ پر چیک کیے بغیرنہ پھیلائے جائیں ، واٹس ایپ کے ذریعے کچھ بھی شیئر نہیں کیا گیا، آئی ایس پی آرصرف آفیشل ویب سائٹ،ٹوئٹر، فیس بک پرپیغام جاری کرتاہے، ان پیغامات میں جعلی تھریٹ وارننگز اور رابطہ نمبرز دیے گئے ہیں۔
سوشل میڈیا پر آئی ایس پی آر سے منسوب جعلی پیغامات گردش کر رہے ہیں۔