حکومت نے حافظ سعید اور جماعت الدعوة کے 44اسلحہ لائسنس منسوخ کر دیئے ,خواجہ آصف کا بیان جماعت الدعوۃ کو دہشت گرد ماننے کا اعتراف ہے:بھارتی ٹی وی کا دعویٰ

حکومت نے حافظ سعید اور جماعت الدعوة کے 44اسلحہ لائسنس منسوخ کر دیئے ,خواجہ ...
حکومت نے حافظ سعید اور جماعت الدعوة کے 44اسلحہ لائسنس منسوخ کر دیئے ,خواجہ آصف کا بیان جماعت الدعوۃ کو دہشت گرد ماننے کا اعتراف ہے:بھارتی ٹی وی کا دعویٰ

  

نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستانی حکومت نے سیکیورٹی وجوہات کی بنیاد پر جماعت الدعوة کے سربراہ حافظ سعید اور ان کی تنظیم کے ارکان کے 44اسلحہ لائسنس منسوخ کر دیئے ہیں ،پنجاب حکومت نے یہ اقدام جماعت الدعوة اور فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن کے رہنماﺅں کے خلاف شکنجا کسنے کے لئے اٹھایا،وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کی جانب سے جماعت الدعوة کے سربراہ حافظ محمد سعید کے خلاف دیئے جانے والے بیان کو بنیاد بنا کر بھارتی میڈیا”الٹی قلابازیاں “ لگانے لگا ،وزیر دفاع کے بیان کو پہلی مرتبہ پاکستان کی جانب سے حافظ سعید کو دہشت گرد تسلیم کرنے کے مترادف قرار دے دیا ۔

مزید پڑھیں:دہشتگردی میں بھارتی عزائم سے آگاہ،ایجنٹ کلبھوشن یادیو ثبوت،معاملے کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے،آرمی چیف جنرل قمر باجوہ

بھارتی نجی ٹی وی چینل ”زی نیوز “ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ کی جانب سے جماعت الدعوة کے خلاف کارروائی کی دھمکی کے بعد پاکستانی حکومت نے جماعت الدعوة کے خلاف شکنجا کستے ہوئے حافظ سعید اور انکی تنظیم جماعت الدعوة اور فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن کے ارکین کے 44اسلحہ لائسنس منسوخ کر دیئے ہیں، پنجاب کی وزارت داخلہ نے حافظ سعید اور ان کی تنظیم کے خلاف سیکیورٹی وجوہات کی بنیاد پر یہ اقدام اٹھا یا ہے جبکہ صوبائی وزارت داخلہ کے ایک اہلکار کا کہنا ہے کہ حکومت نے یہ اقدام مکمل تحقیقات کے بعد اٹھایا ہے ۔

دوسری طرف بھارتی میڈیا پاکستانی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کی جانب سے حافظ سعید کو معاشرے کے لئے خطرہ قرار دینے کے بیان کی مسلسل ”ڈگڈگی“ بجاتے ہوئے اسے پہلی مرتبہ پاکستانی حکومت کی جانب سے حافظ سعید کو ”دہشت گرد“ ہونے کے اعتراف کے مترادف قرار  دے دیا۔بھارتی ٹی وی کا ”بھنگڑے “ ڈالتے ہوئے کہنا تھا کہ حکومت نے امریکہ اور بھارت کے دباﺅ پر پہلے حافظ سعید اور ان کے دیگر چار ساتھیوں کو لاہور میں نظر بند کیا اور پھر ان کی تنظیموں کے 37 ارکان کے نام ای سی ایل میں ڈالتے ہوئے ان کے ملک سے باہر جانے پر پابندی عائد کر دی تھی ،اب پنجاب حکومت نے حافظ سعید کے ساتھیوں کے 44اسلحہ لائسنس منسوخ کر کے بھارتی الزامات کی تصدیق کی ہے۔بھارتی ٹی وی کا کہنا تھا کہ ممبئی حملوں کے بعد بھی دو ہزار آٹھ میں نظر بند کیا گیا لیکن ایک سال بعد ہی حافظ سعید کو حکومت نے عدالتی حکم پر رہا کر دیا تھا ۔

مزید :

بین الاقوامی -اہم خبریں -