جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ،جسٹس سجاد علی شاہ کو سپریم کورٹ کا جج اور جسٹس احمد علی شیخ کو چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ بنانے کی سفارش

جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ،جسٹس سجاد علی شاہ کو سپریم کورٹ کا جج اور جسٹس احمد ...
جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ،جسٹس سجاد علی شاہ کو سپریم کورٹ کا جج اور جسٹس احمد علی شیخ کو چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ بنانے کی سفارش

  

اسلام آباد(صباح نیوز)جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں سندہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سجاد علی شاہ کو سپریم کورٹ کا جج جبکہ جسٹس احمد علی شیخ کو چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ بنانے کی سفارش کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ججز کی تقرری سے متعلق جوڈیشل کمیشن کا اجلاس چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی زیر صدارت ہو، اجلاس میں سپریم کورٹ کے سئنیر ججز،وفاقی وزیر قانون اور اٹارنی جنرل سمیت دیگر ممبران نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں سندہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سجاد علی شاہ کو سپریم کورٹ کا جج مقرر کرنے اور سندہ ہائی کورٹ کے سینیئر جج جسٹس احمد علی شیخ کو چیف جسٹس ہائی کورٹ بنانے کی سفارش کرتے ہوئے معاملہ حتمی منظوری کے لئے پارلیمانی کمیٹی کو بھجوا دیا ہے۔

مزید :

قومی -