دہشتگردی کا خدشہ ، حکومت بلوچستان نے سبی میلہ منسوخ کردیا
سبی (ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت بلوچستان کی جانب سبی میلے کو منسوخ کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان حکومت نے اعلامیہ جاری کیا جس میں سبی میلے کو منسوخ کرنے کے احکامات تھے، اعلامیے کے مطابق میلے کو سیہون شریف اور ملک کے دیگر حصوں میں ہونیوالے دہشتگردی کے واقعات کے پیش نظر اور شہد ا کے سوگ میں منسوخ کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ سبی کا میلہ 24فروری سے 29فروری تک منعقد ہونا تھا ۔