نواز شریف کوسزا ہوئی تو ملک کے لیے اچھا نہیں ہوگا: حنیف عباسی

نواز شریف کوسزا ہوئی تو ملک کے لیے اچھا نہیں ہوگا: حنیف عباسی
نواز شریف کوسزا ہوئی تو ملک کے لیے اچھا نہیں ہوگا: حنیف عباسی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آبا د(ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی نے کہا کہ اگر نواز شریف کو سزا ہوئی تو ان کی سزا کا فیصلہ ملک کے لیے اچھا نہیں ہو گا۔
نجی ٹی اے آر وائے کے پروگرام ''الیونتھ آور'' میں گفتگو کرتے ہوئے حنیف عباسی کاکہناتھا کہ ججز کو بلا کر کہا جاتا ہے کہ حنیف عباسی کو سزا دو، ابھی تو میرے اکاونٹس بند کیے گئے ہیں اگر میں نے ان کا نام لے لیا جو ججز کو کہتے ہیں تو پتہ نہیں میرے ساتھ کیا ہو لیکن پھر بھی میرے خلاف جو فیصلہ آیا میں اس کو قبول کروں گا۔انہوں نے کہا کہ 3بار پاکستان کا وزیراعظم بننے والا شخص 30بار عدالت میں پیش ہو چکا ہیں، یہ سب با تیں ثابت کرتی ہیں کہ میرا لیڈر( میڈ ان پاکستان )ہے وہ بھاگنے والا نہیں لیکن ان تمام صورت حال کے بعد بھی نواز شریف کو سزا ہوئی تو پھر نواز شریف کے خلاف آنے والا فیصلہ ملک کے لیے اچھا نہیں ہو گا۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں