لاہور پولیس کاتمام ڈویژنز میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن

لاہور پولیس کاتمام ڈویژنز میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر)سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر) محمد امین وینس نے نیشنل ایکشن پروگرام کے تحت تمام ڈویژنل ایس پیزکو ہدایات دیتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں ، جرائم پیشہ عناصر ، ڈاکوؤں ، چوروں اور سماج دشمن عناصرکی سرکوبی کے لئے کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے ۔ جس کی روشنی میں تمام ڈویژنز میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے پولیس کی سپیشل ٹیمیں دن رات سر گرم عمل ہیں۔ گذشتہ روز لاہور پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مختلف ریڈز کے دوران 21ملزمان کو گرفتار کر کے ان سے14 کلوگرام چرس،810گرام ہیروئن اور 389بوتل شراب برآمد کی گئی جبکہ قمار بازی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 22ملزمان کو گرفتار کر کے ان سے ٹکڑی کی رقم41640روپے برآمدکی گئی اورایک ڈکیت گروہ کے 2 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے لوٹا ہوا مالِ مسروقہ،دیگر قیمتی اشیاجبکہ ناجائز اسلحہ کے21 ملزمان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مقدمات کا اندراج عمل میں لایاگیا اور ان کے قبضہ سے 12پسٹل،2رائفل اور سینکڑوں گولیاں قبضہ میں لی گئیں۔ اسی طرح لاہورپولیس نے 24 انتہائی سنگین مقدمات میں ملوث اشتہاری ملزمان کو گرفتار کیاہے جبکہ پتنگ بازوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے5ملزمان کو گرفتار کر کے 5مقدمات کا اندراج عمل میں لایا گیا۔

مزید :

علاقائی -