ی نارکوٹیکس کی کارروائی، کروڑوں مالیت کی منشیات برآمد، 1 ملزم گرفتار

ی نارکوٹیکس کی کارروائی، کروڑوں مالیت کی منشیات برآمد، 1 ملزم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( کرائم رپورٹر) اینٹی نارکوٹیکس فورس نے ایک کارروائی کے دوران جہانگیر خان نامی شخص کو حراست میں لے کر کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کر لی ہے۔ اینٹی نارکوٹیکس حکام کے مطابق انہیں خفیہ اطلاع ملی کہ ایک شخص پشاور سے گاڑی میں سوار ہو کر منشیات کی ایک بڑی کھیپ لا رہا ہے۔ جس پر اینٹی نارکوٹیکس فورس نے کارروائی کرتے ہوئے شیخوپورہ انٹرچینج پر ناکہ لگا کر مشکوک گاڑی کو روک کر چیک کیا تو گاڑی کے خفیہ خانوں سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی۔ گاڑی سوار جہانگیر نامی شخص کا تعلق پشاور سے ہے۔

مزید :

علاقائی -