پولیس لائن قلعہ گجر سنگھ‘ صنفی بنیاد پر تشددکے حوالے سے تربیتی ورکشاپ

پولیس لائن قلعہ گجر سنگھ‘ صنفی بنیاد پر تشددکے حوالے سے تربیتی ورکشاپ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر)پولیس لائن قلعہ گجر سنگھ میں جینڈر بیس وائلنس سیل کے حوالے سے تربیتی ورکشاپ منعقد کی گئی۔ جس میں رحمت علی ایڈیشنل اینڈ سیشن جج لاہور،آسیہ یسینDDPلاہور، بیرسٹر تصدیق مصطفی نقوی اور ایس پی انویسٹی گیشن سول لائن مہر ممتاز نے شرکت کی۔ اس موقع پر رحمت علی ایڈیشنل اینڈ سیشن جج لاہور نے کہا کہ اس سیل کے قیام کا مقصد ایف آئی آر کے اندراج سے لیکر تفتیش مقدمات زیر دفعہ 376/377ت پ تیاری مقدمات ،رپورٹ 173ض ف ،سکرونٹی چالان وتیاری چالان و ادائیگی شہادت اورنقائص کو دور کرنا ہے۔ پولیس افسران کی جدید خطوط پر رہنمائی اور دوران تفتیش نقائص کودور کیا جا سکے ، اس کے ساتھ ساتھ متاثرہ کا میڈیکل ،ثبوتوں کی دستیابی کے پارچات کو مثل کا حصہ بنایا جاسکے گا۔ اس سیل کا معصوم بچوں کے ساتھ ہونیوالی جنسی زیادتی کا شکار ہونیوالے بچوں کو تحفظ فراہم کرنا اور جنسی مقدمات کوبروقت چالان کر کے جرائم میں ملوث ملزمان کو جلدازجلد کیفر کردار تک پہنچایا جاسکے۔
اس موقع پر ایس پی انویسٹی گیشن سول لائن مہر ممتاز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایسی تربیتی ورکشاپ صنفی تشدد سیل کی اہمیت اور مختلف تکنیکی مراحل کے بارے میں آگاہی فراہم کرنے میں معاون ثابت ہو تی ہے اور مستقبل میں بھی ایسی ورکشاپ کا انعقاد عمل میں لایا جائے گا۔
اس موقع پر تمام انچارج انویسٹی گیشن اور تفتیشی افسران موجود تھے۔

مزید :

علاقائی -