ڈیپارٹمنٹل پرموشن کمیٹی کی میٹنگ‘ جیلوں میں تعینات ملازمین کی ترقیاں

ڈیپارٹمنٹل پرموشن کمیٹی کی میٹنگ‘ جیلوں میں تعینات ملازمین کی ترقیاں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہور (کر ائم رپو رٹر) ڈپٹی انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات لاہور ریجن لاہور ملک مبشر احمد خان کی سربراہی میں ڈیپارٹمنٹل پرموشن کمیٹی(DPC) کی میٹنگ ہوئی جس میں ڈپٹی سیکرٹری پریژن ہوم ڈیپارٹمنٹ حسن ہارن ہوٹ اور سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل لاہور اسد جاوید وڑائچ نے شرکت کی۔ میٹنگ میں لاہور ریجن کی تمام جیلوں میں تعینات ملازمین کے پرموشن کیسز زیر غور کیے گئے جن میں سنیارٹی کے مطابق (2)ہیڈ وارڈرز کومستقل چیف وارڈرز(BS-09)پرومورٹ کر دیاگیااور (17) ہیڈ وارڈرز کو (OPS)چیف وارڈرز لگا دیاگیا۔ (28) وارڈرز کو ہیڈ وارڈرز (BS-07) مستقل بنیا دوں پر پرمورٹ کردیا گیاتمام پرموشن کیسزمیرٹ کے مطابق کیے گئے ترقی پانے والے ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

مزید :

علاقائی -