معروف اینکر نے کس سے پہلی نظر میں محبت کا اعتراف کیا۔۔۔؟ جان کر آپ بھی خوش ہو جائیں گے

معروف اینکر نے کس سے پہلی نظر میں محبت کا اعتراف کیا۔۔۔؟ جان کر آپ بھی خوش ہو ...
معروف اینکر نے کس سے پہلی نظر میں محبت کا اعتراف کیا۔۔۔؟ جان کر آپ بھی خوش ہو جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) دنیا میں بہت سے لوگ پہلی نظر میں محبت میں گرفتار ہونے کا اعتراف کرتے ہیں اور بہت سے اس پر یقین رکھتے ہیں ایسا ہی ایک اعتراف پاکستان کے معروف صحافی و اینکر پرسن اجمل جامی نے بھی کیا ہے اور ساتھ ہی ایسی وجہ بھی بتا دی ہے کہ جان کر آپ بے اختیار انہیں مبارکباد دیں گے۔


اجمل جامی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر ایک تصویر جاری کی تو سب ہی خوش ہو گئے۔ یہ تصویر ایک ننھی کلی کے ہاتھ کی تھی جس نے اس دنیا میں آتے ہی اپنے پیارے ’بابا‘ کی انگلی تھام لی اور یہ احساس دلایا کہ اللہ سبحان و تعالیٰ نے بیٹیوں کو رحمت کیوں قرار دیا ہے۔
اجمل جامی نے اپنے پیغام میں لکھا ”میں پہلی نظر میں محبت پر یقین رکھتا ہوں اور اس کی وجہ یہ تصویر ہے۔ خواتین و حضرات! ڈاکٹر عائشہ اشفاق اور آپ کا پیارا بھائی فخر سے یہ اعلان کرتے ہیں اور ’پلوشہ جامی‘ کو حیرتوں کی اس دنیا میں خوش آمدید کہتے ہیں۔“


اجمل جامی نے فیس بک پر جیسے ہی بیٹی پیدا ہونے کی خوشخبری سنائی تو مبارکبادوں کے ڈھیر لگ گئے ہیں اور ہر کوئی اس ننھی کلی کی لمبی زندگی اور اچھے نصیبوں کی دعائیں دینے میں مصروف ہو گیا۔