الطاف حسین کی بیماری کی خبریں تو آپ نے سنی ہوں گی لیکن وہ اب کس حال میں ہیں؟ دیکھ کر پاکستانیوں کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں گی
لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) متحدہ قومی موومنٹ کے بانی الطاف حسین کے بارے میں گزشتہ کافی عرصے سے بیماری کی خبریں آرہی تھیں لیکن اب ان کی ایک ایسی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں انہیں بالکل تندرستی کی حالت میں دیکھا جاسکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بانی متحدہ الطاف حسین کے بارے میں ان کی پارٹی اور مصطفیٰ کمال کی جانب سے کہا جاتا تھا کہ وہ شدید علیل ہیں لیکن گزشتہ دنوں ان کی کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تھیں۔ ان تصاویر میں دیکھا گیا کہ الطاف حسین نہ صرف یہ کہ تندرست ہیں بلکہ انہوں نے اپنا وزن بھی کافی کم کرلیا ہے۔
الطاف حسین کی اب ایک نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں وہ اپنے کارکنوں سے خطاب کر رہے ہیں۔ اس خطاب کی خاص بات بانی متحدہ کا روایت سے ہٹ کر کھڑے ہو کر خطاب کرنا ہے ۔واضح رہے کہ بانی متحدہ اکثر کرسی پر بیٹھ کر ہی خطاب کرتے رہے ہیں ۔
بھائی کی صحتمندانہ سرگرمی :P pic.twitter.com/zAwslebZai
— sarfraz raja (@rsarfraz9) February 21, 2018