گنا خریداری سے متعلق کیس،سپریم کورٹ کا شریف خاندان کی بند شوگر ملز کھولنے کا حکم

گنا خریداری سے متعلق کیس،سپریم کورٹ کا شریف خاندان کی بند شوگر ملز کھولنے کا ...
گنا خریداری سے متعلق کیس،سپریم کورٹ کا شریف خاندان کی بند شوگر ملز کھولنے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)جنوبی پنجاب کے کاشتکاروں سے گنا خریداری سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے شریف خاندان کی بندشوگرملزکھولنے کاحکم دے دیا۔
چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ کسانوں کے مفادمیں بندشوگرملزکھول رہے ہیں،کسانوں اورشوگرملزکے درمیان سیٹلمنٹ نہیں ہوسکی۔
سپریم کورٹ نے جہانگیرترین کی جانب سے کرائی گئی یقین دہانی ختم کردی اور حکم دیا ہے کہ حسیب وقاص،اتفاق اورچودھری شوگرملزکسانوں سے گناخریدیں اورتینوں شوگرملزگناخریدنے کے الگ اکاؤنٹس بنائیں،عدالت نے مزید کہا کہ تینوں شوگرملزاکاؤنٹس کی تفصیلات ہرماہ عدالت کوفراہم کریں۔
دوران سماعت چیف جسٹس آف پاکستان نے اعتزاز احسن سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ کام نہ کریں جونبھانہ سکیں،چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ ان علاقوں میں کسان آئندہ گنانہ لگائیں،کسان گنے کی فصل آئندہ اپنے رسک پرلگائیں گے۔
چیف جسٹس آف پاکستان نے استفسار کیا کہ اگرسب متفق ہیں توکیوں نہ بندشوگرملزکھول دیں؟۔
اس پر اعتزاز احسن نے کہا کہ عدالت ملزکھولناچاہتی ہے تودوبارہ بندکرنے کی تاریخ بھی دے۔
چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا کہ جہانگیرترین کے کہنے پرملزبندکرنے کی تاریخ نہیں دیں گے،شوگرملزدوبارہ بندکرنے کی تاریخ کاتعین ہم خود کریں گے۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے بندشوگرملزکھولنے کی استدعاپہلے مستردکردی تھی۔