مسلم لیگ ن کے سینٹر نثار محمد خان مستعفی

مسلم لیگ ن کے سینٹر نثار محمد خان مستعفی
مسلم لیگ ن کے سینٹر نثار محمد خان مستعفی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے  نثار محمد خان نے سینیٹ سے رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کر تے ہوئے پارٹی رکنیت سے بھی مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے نثار محمد خان نےسینیٹ اجلاس میں سینٹرشپ سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ،ا س موقع پر ان کا کہنا تھا کہ پارٹی سے اختلافات کی بناپر استعفی دے رہا ہوں سیاسی کارڈ کھیلناہوتا تو اڑھائی سال پہلے کھیل سکتا تھا۔انہوں نے کہا کہ میں اپنے ضمیر پر مطمئن ہوں اور مجھ پر کسی قسم کا دباﺅ نہیں۔محمد نثار خان کا کہنا تھا کہ پارٹی کی بنیادی رکنیت بھی چھوڑ رہا ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ میر ا بھائی فدا خان پی ٹی آئی چلا گیا تھاجس پر مجھ پرتنقید کی گئی۔