کیا آپ کے کسی دوست نے فیس بک پر آپ کو بلاک کردیا؟ معلوم کرنے کا آسان ترین طریقہ جانئے

کیا آپ کے کسی دوست نے فیس بک پر آپ کو بلاک کردیا؟ معلوم کرنے کا آسان ترین ...
کیا آپ کے کسی دوست نے فیس بک پر آپ کو بلاک کردیا؟ معلوم کرنے کا آسان ترین طریقہ جانئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نیوز ڈیسک) کوئی آپ کو اپنی زندگی سے نکالنے کا فیصلہ کرلے تو یقینا یہ بہت تکلیف کی بات ہے، چاہے یہ افسوسناک واقعہ حقیقی زندگی میں پیش آئے یا فیس بک کی ورچوئل دنیا میں۔ حقیقی زندگی میں تو کسی کے قطع تعلق کا آپ کو بآسانی علم ہو جاتا ہے لیکن فیس بک پر کوئی آپ کو بلاک کر دے تو یہ حرکت ایک عرصے تک آپ کی نظر سے مخفی رہ سکتی ہے۔ چونکہ ہم سب کو یہ حق پہنچتا ہے کہ ہم جان سکیں کہ کس نے ہمیں فیس بک پر بلاک کردیا ہے، لہٰذا یہ بات جاننے کا طریقہ بھی ہمیں معلوم ہونا چاہئیے۔
اس مقصد کے لئے سب سے پہلے تو فیس بک سرچ بار پر جائیں اور اس شخص کا نام سرچ کریں جس کے متعلق آپ کو شبہ ہے کہ اس نے آپ کو بلاک کردیا ہے۔ اگر اس کا نام آپ کو نہیں ملتا تو اس کا مطلب ہے کہ یا تو اس شخص نے آپ کو بلاک کردیا ہے یا اس نے اپنا اکاﺅنٹ ہی بند کردیا ہے۔
یاد رکھیں کہ جب کوئی آپ کو فیس بک پر بلاک کردیتا ہے تو اس کا پروفائل آپ کو نظر نہیں آتا، آپ اسے فرینڈ ریکویسٹ بھی نہیں بھیج سکتے اور نہ ہی کوئی میسج بھیج سکتے ہیں یا کمنٹ کرسکتے ہیں۔ اب یہاں سے آگے آپ کچھ مزید تحقیق کرسکتے ہیں۔ آپ اپنے پرانے میسجز میں مشکوک شخص کا کوئی میسج ڈھونڈیں۔ اگر اس کا نام سیاہ اور بولڈ حروف میں ہے اور آپ اس پر کلک نہیں کرسکتے تو وہ شخص ابھی بھی فیس بک پر ایکٹو ہے مگر اس نے آپ کو بلاک کررکھا ہے۔
ایسی صورت میں آپ مزید تصدیق کیلئے کسی مشترکہ دوست سے بات کرسکتے ہیں اور اس سے پوچھ سکتے ہیں کہ کیا مشکوک شخص اس کے فیس بک اکاﺅنٹ پر اب بھی سرگرم نظر آتا ہے یا نہیں۔ اس طرح مکمل تصدیق ہوجائے گی کہ وہ شخص فیس بک پر ابھی بھی متحرک ہے لیکن آپ کے اکاﺅنٹ میں متحرک نظر نہیں آتا، یعنی اس نے آپ کو بلاک کر دیا ہے۔