نواز شریف کے خلاف فیصلہ آنے کے بعدعبدالعلیم خان نے وہ چیز نکال لی جو لودھراں میں ساری کی ساری ضائع ہوگئی تھی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے انتخابی اصلاحا ت کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے نواز شریف کو پارٹی صدارت کے لئے نااہل کردیا جس کے بعد ان کی طرف سے پارٹی صدر کا عہدہ رکھتے ہوئے جتنے بھی اقدامات کئے گئے وہ بھی کالعدم قرار دے دئیے گئے۔سپریم کورٹ کے آج کے فیصلے کے بعدرد عمل بھی سامنے آنا شروع ہوگیا جہاں ایک طرف مٹھائی بانٹی جارہی ہیں تو دوسری طرف لیگی رہنماﺅں کی جانب سے نواز شریف کو ہی پارٹی کے فیصلوں کا اختیار دینے کی باتیں ہورہی ہیں۔
اسی دوران پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹریٹ کی جانب سے ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں پی ٹی آئی رہنما عبدالعلیم خان کارکنان میں مٹھائی بانٹ رہے ہیں ۔
۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔
Celebrations at Chairman Secretariat #نااہل_پھر_سے_نااہل pic.twitter.com/ct0xXb00F6
— Team Aleem Khan (@TeamAleemKhan) February 21, 2018