ہریتھک روشن کی پاپڑ فروخت کرنے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل
ممبئی(یوا ین پی )بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو ہریتھک روشن کی پاپڑ فروخت کرنے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو ہریتھک روشن کی انٹرنیٹ پر وائرل ہونی والی تصویر درحقیقت جے پور میں جاری ان کی فلم’’ سپر 30 ‘‘کی شوٹنگ کا ایک سین ہے جس میں وہ پاپڑ بیچتے نظر آرہے ہیں ،دلچسپ بات یہ ہے کہ انہوں نے اپنے اس سین کو اس طرح شوٹ کرایا کہ وہاں موجود کوئی بھی شخص انہیں پہچان نہیں سکا۔رپورٹس کے مطابق اپنے اس کردار کو نبھانے کے لیے ہریتھک روشن کافی محنت کر رہے ہیں جس کے لیے انہوں نے اپنا وزن بھی اس حد تک کم کرلیا کہ اپنے خوبصورت جسم کو کمزور جسم کی شکل میں تبدیل کرلیا ہے۔