جو دلوں میں بس رہا ہو حکومت اسی کی ہوتی ہے: سعد رفیق

جو دلوں میں بس رہا ہو حکومت اسی کی ہوتی ہے: سعد رفیق
جو دلوں میں بس رہا ہو حکومت اسی کی ہوتی ہے: سعد رفیق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ جو دل میں بس رہا ہو حکومت بھی اسی کی ہوتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعدخواجہ سعد رفیق نے اپنے ایک ٹوئٹ پیغام میں کہا کہ ن لیگ کے خلاف پہلے بھی الزامات اور سازشیں ہوتی رہی ہیں لیکن ہم ہر دفعہ ثابت قدم رہے۔انہوں نے مزید کہا کہ نااہلیاں، جلا وطنیاں، الزامات، سازشیں، مقدمات بھی ن لیگ کی سیاست کا دھارا نہ تو پہلے کبھی بدل سکیں اور نہ اب بدل سکیں گی کیونکہ جو دلوں میں بستا ہو حکومت بھی اسی کی ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں قائم تین رکنی بنچ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے پارٹی صدر بننے اور پارلیمنٹ سے انتخابی اصلاحات ترمیمی بل کی منظوری کے بعد تحریک انصاف، عوامی مسلم لیگ اور پیپلز پارٹی کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر درخواستوں پر فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا کہ آئین کی دفعہ 62، 63 پر پورا نہ اترنے والا نااہل شخص کسی سیاسی جماعت کی صدارت نہیں کرسکتا۔سپریم کورٹ کے اس فیصلے کے نتیجے میں نواز شریف مسلم لیگ نواز کی صدارت کے لیے نااہل ہوگئے ہیں جنہیں پاناما کیس کے فیصلے میں آئین کی دفعہ 62، 63 کے تحت نااہل قرار دیا گیا تھا۔عدالتی فیصلے میںنواز شریف کے 28 جولائی کی نااہلی کے بعد بطور پارٹی سربراہ تمام احکامات کالعدم قرار دے دیے گئے جبکہ ان کی طرف سے بطور پارٹی سربراہ جاری دستاویزات بھی کالعدم دی گئیں ۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید :

قومی -