نوازشریف کی نااہلی کے بعدپاک بحریہ کے سربراہ اور نیب کے چیئرمین کیلئے بھی انتہائی تشویشناک خبر آ گئی ،دونوں کی نوکری شدید خطرے میں پڑ گئی کیونکہ ۔۔۔

نوازشریف کی نااہلی کے بعدپاک بحریہ کے سربراہ اور نیب کے چیئرمین کیلئے بھی ...
نوازشریف کی نااہلی کے بعدپاک بحریہ کے سربراہ اور نیب کے چیئرمین کیلئے بھی انتہائی تشویشناک خبر آ گئی ،دونوں کی نوکری شدید خطرے میں پڑ گئی کیونکہ ۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان سپریم کورٹ نے انتخابی اصلاحات 2017 کیس کا فیصلہ سنا دیاہے جس کے بعد نوازشریف پارٹی صدارت سے بھی ہاتھ دھو بیٹھے ہیں اور اب ن لیگ میں نئے صدر کیلئے مشاورت شروع ہو گئی ہے اور ممکنہ طور پر کل پنجاب ہاﺅس میں اس حوالے سے اجلاس بلائے جانے کا بھی امکان ہے ۔
تفصیلات کے مطابق نوازشریف کی پارٹی سربراہی کو لے کر سینئر صحافی سید طلعت حسین نے بھی ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کئی اہم ترین سوالات اٹھا دیئے ہیں ۔سپریم کورٹ کے فیصلے کے تحت 28 جولائی 2017 کو نااہلی کے بعد اگر نوازشریف نے بطور پارٹی سربراہ جو بھی اقدامات کیے ہیں وہ بھی کالعدم قرار ہو گئے ہیں جس پر صحافی طلعت حسین نے سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ ”اگر نوازشریف نے وزیراعظم کو پاک بحریہ کے سربراہ اور نیب کے سربراہ کیلئے ہدایات دی ہوں گی تو پھر کیا ہو گا ؟ اگر ایسے دستاویزات سامنے آ گئے جس سے ثابت ہو تا ہو کہ نوازشریف نے ان سمیت دیگر کئی اہم احکاما ت حکومت کو دیئے تو پھر کیا ہوگا ؟۔ سینئر صحافی نے اپنے ٹویٹ کے ساتھ سپریم کورٹ کے تحریری فیصلے میں سے ایک پیرگراف کا تصویر بھی شیئر کی جس میں اس حوالے سے فیصلہ سنایا گیاہے ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -