آشیانہ ہاوسنگ سکیم کرپشن کیس میں گرفتار شہباز شریف کے قریبی ترین افسر احد چیمہ کو گرفتاری کے بعد لاک اپ میں کس طرح رکھا گیا ہے؟ ایسی تصویر سامنے آ گئی کہ دیکھ کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

آشیانہ ہاوسنگ سکیم کرپشن کیس میں گرفتار شہباز شریف کے قریبی ترین افسر احد ...
آشیانہ ہاوسنگ سکیم کرپشن کیس میں گرفتار شہباز شریف کے قریبی ترین افسر احد چیمہ کو گرفتاری کے بعد لاک اپ میں کس طرح رکھا گیا ہے؟ ایسی تصویر سامنے آ گئی کہ دیکھ کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے انتہائی قریبی ساتھی سمجھے جانے والے لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے سابق ڈائریکٹر جنرل احد چیمہ کو آشیانہ ہاﺅسنگ سکیم میں مبینہ کرپشن کے الزام میں گرفتار کر لیا گیاہے تاہم اب ان کی سلاخوں کے پیچھے کھڑے تصویر بھی سامنے آ گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق اس تصویر میں سب سے مزیدار بات یہ ہے کہ احد چیمہ تیار ہو کر دفتر گئے اور انہیں وہیں پر چھاپہ مار کر حراست میں لیا گیا اور سیدھا سلاخوں پیچھے پہنچا دیا گیا اور اس موقع پر ایک پولیس اہلکار ان کی بیرک کے آگے تعینات ہے جبکہ کسی نے ان کی تصویر بنائی جو کہ سوشل میڈیا پر شیئر کر دی گئی تاہم اب وہ ٹویٹر پر تیزی کے ساتھ شیئر کی جارہی ہے ۔ اس تصویر میں احد چیمہ نے پینٹ کوٹ پہن رکھا ہے اور انتہائی خوبصورتی کے ساتھ تصویر بنوا رہے ہیں ۔
واضح رہے کہ احد چیمہ کو آشیانہ ہاوسنگ سکیم میں مبینہ کرپشن کے باعث گرفتار کیا گیا ہے اور یہ گرفتاری لاہور میں ایم ایم عالم روڈ پر واقعہ دفتر سے عمل میں لائی گئی۔
واضح رہے کہ سابق ڈی جی ایل ڈے اے احد چیمہ کو نیب لاہور نے دو مرتبہ طلب کیا تو وہ پیش ہو گئے مگر تیسری مرتبہ طلب کرنے پر وہ پیش نہیں ہوئے جس کے بعد نیب نے آرڈیننس کے شیڈول 2 کے مطابق کارروائی کرنے کا کہا تھا اور آج انہیں ایم ایم عالم روڈ پر واقعہ پنجاب پاور کمپنی کے دفتر سے گرفتار کر کے نیب دفتر منتقل کر دیا گیا ہے۔