بنگلادیش، چین تعلقات پر بھارت فکرمند نہ ہو: حسینہ واجد

بنگلادیش، چین تعلقات پر بھارت فکرمند نہ ہو: حسینہ واجد
بنگلادیش، چین تعلقات پر بھارت فکرمند نہ ہو: حسینہ واجد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈھاکا(صباح نیوز)بنگلادیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے بھارت سے کہا ہے کہ وہ چین اور بنگلادیش کے بڑھتے تعلقات پر فکرمند نہ ہو، بیجنگ کے ساتھ تعاون کا مقصد صرف ملک کی ترقی ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے حسینہ واجد کا کہناتھا کہ ان کی حکومت صرف ملک کی ترقی چاہتی ہے اور ہر اس ملک کے ساتھ تعاون کے لئے تیار ہے جو بنگلادیش کی ترقی میں مدد دے۔انہوں نے کہا کہ ہم سرمایہ کاری اور تعاون چاہتے ہیں چاہے کوئی بھی ملک اس کی پیشکش کرے،ہمیں اپنی عوام کے بارے میں سوچنا ہے کیونکہ ترقی کا فائدہ انہی کو پہنچنا ہے جبکہ بھارت ، چین، جاپان یہاں تک کہ مشرقی وسطی کے ممالک بھی تعاون کے لئے بنگلادیش کا رخ کررہے ہیں۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں