رواں سال 76.400 افغان پناہ گزین ملک واپس آئے: اقوام متحدہ
کابل(آن لائن) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ رواں سال کے آغاز میں ہمسایہ ممالک پاکستان اور ایران سے 76,400 افغان پناہ گزینوں کو ملک بد ر یا واپس بھیجا گیا ۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے مائیگریشن ادارے کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان میں کہا گیا ہے کہ یکم جنوری 2018 سے اب تک مجموعی طور پر3.032 افغان پناہ گزینوں کو پاکستان سے واپس بھیجا گیا جبکہ اسی عرصے میں ایران سے بھی73.390 افراد کو یا تو واپس افغانستان بھیجا گیا یا پھر ملک بدر کیا گیا ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے میں پاکستان سے بلا دستاویزات 299 افغان شہریوں کو واپس بھیجا گیا جبکہ ایران سے 11236 غیر قانونی افغان شہری ملک بدر ہوئے ۔