سری لنکا ، مسافر بس میں آتشزدگی 17افراد زخمی ہوگئے
کولمبو(آن لائن) سری لنکا میں مسافر بس میں آتشزدگی کے نتیجے میں 17افراد زخمی ہوگئے ۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ دریاتالاواقصبہ سے کاہاگولا کے لئے روانہ ہونیوالی مسافر بس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جسکے نتیجے میں ایک خاتون سمیت 17افراد جھلس کر زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔ زخمی ہونیوالوں میں زیادہ تر فضائیہ اور آرمی کے فوجی شامل ہیں،تاہم پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔