”ایک طرف سرحدوں پر طبل جنگ بج رہے ہیں تو دوسری طرف ۔۔۔“ ، پلوشہ خان نے وزیر اعظم کے بیان پر سوال اٹھادیا

”ایک طرف سرحدوں پر طبل جنگ بج رہے ہیں تو دوسری طرف ۔۔۔“ ، پلوشہ خان نے وزیر ...
”ایک طرف سرحدوں پر طبل جنگ بج رہے ہیں تو دوسری طرف ۔۔۔“ ، پلوشہ خان نے وزیر اعظم کے بیان پر سوال اٹھادیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلز پارٹی کی رہنما پلوشہ خان نے کہاہے کہ عمران خان کا بیان دیکھیں ،کہہ رہے ہیں کہ کرپشن میں پکڑے جاتے ہیں اور یہ نیلسن منڈیلا بننا شروع ہوجاتے ہیں، ایک طرف سرحدوں پر طبل جنگ بج رہے ہیں تو دوسری طرف موصوف وزیر اعظم ایسے بیانات دے رہے ہیں، آغاسراج درانی کی گرفتاری کے بعد بہت سے سوالات اٹھتے ہیں۔

جیونیوز کے پروگرام ”آپس کی بات“ میں گفتگو کرتے ہوئے پلوشہ خان نے کہا کہ آغاسراج درانی کی گرفتاری کے بعد بہت سے سوالات اٹھتے ہیں، وہ سپیکر ہیں اور ہاﺅس کو بھی چلاتے ہیں ، کیا ان کو اسلام آباد میں ہی گرفتار کرنا تھا ، ان کو کراچی سے بھی گرفتار کیا جا سکتا تھا ، وہ چھپے ہوئے نہیں تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں آغاسراج درانی کی گرفتاری پر اعتراض نہیں ہے بلکہ طریقہ کار پر اعتراض ہے ، ایسے اقدامات مشرف دور میں ہوتے تھے جو اب ہو رہے ہیں ، حکومت ایسے اقدامات پر خود آکر دھمال کرنا شروع کردیتی ہے جس سے اعتراضات اٹھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کا بیان دیکھیں کہہ رہے ہیں کہ جب کرپشن میں پکڑے جاتے ہیں تو یہ نیلسن منڈیلا بننا شروع ہوجاتے ہیں، ایک طرف سرحدوں پر طبل جنگ بج رہے ہیں تو دوسری طرف موصوف وزیر اعظم ایسے بیانات دے رہے ہیں۔

مزید :

قومی -